اگلا صفحہ

"شریف برادران نا اہل قرار" پر مزید كوریج

شریف برادران کیس، سپریم کورٹ نے نااہلیت کافیصلہ مسترد کر دیا، عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجربنچ کا مختصر فیصلہ جاری، نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیدیا گیا، شہبازشریف کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال۔ اپ ڈیٹ 3:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی ۔2009ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنوازشریف اورصدرووزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو نااہل قراردینے کا عدالت عظمیٰ کاسابق فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں انتخابات کیلئے اہل قراردیاہے یہ فیصلہ شریف برادران اورحکومت کی طرف سے دائرنظرثانی کی اپیلوں پرکیاگیا جس کے تحت میاں نوازشریف اور شہباز شریف انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ میاں شہبازشریف کے بھکر سے کامیابی کے نتیجے کوقانونی قراردیاگیاہے منگل کی سہ پہر سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں مختصرفیصلہ سناتے ہوئے قراردیاکہ نوازشریف انتخابا ت میں حصہ لینے کے اہل ہیں جبکہ شہبازشریف کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کی جاتی ہے۔اس سے قبل جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے میاں شہباز شریف کی اہلیت سے متعلق نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت شروع کی اور اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچیس فروری کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میاں شہباز شریف کی بطور رکنیت ختم کرنے کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قواعد و ضٰوابط پر عمل درآمد نہیں کیا تھا جو کہ بہت بڑا قانونی سقم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے خلاف جو فیصلہ دیا تھا وہ یکطرفہ فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں شہباز شریف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو رجسٹرا کو چاہیے تھا کہ انہیں نوٹس جاری کرتا۔ اگر وہ اس کے باوجود بھی حاضر نہ ہوتے تو ان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ دیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیت کے متعلق جو درخواست تھی اسے اپیل میں تبدیل کر کے میاں شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرنا عدالتی قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق نہیں تھا۔لاجربنچ میں مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کے علاوہ جسٹس ناصرالملک، جسٹس موسیٰ کے لغاری،جسٹس شیخ حاکم علی اورجسٹس غلا م ربانی شامل تھے۔اس سے قبل بنچ نے 31مارچ کونظر ثانی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 25فروری کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کیاتھا جس کے تحت پنجاب میں میاں شہبازشریف کی حکومت بحال ہوگئی تھی بنچ نے گیارہ مئی سے طیارہ سازش کیس اوراہلیت سے متعلق شریف برادران اورحکومت کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت شروع کی واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کو طیارہ سازش کیس میں سزا پر الیکشن کیلئے نااہل قراردیاتھا جبکہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی جہاں ٹریبونل ارکان کے اختلافی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر نے شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی تھی لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے اس فیصلے کیخلاف درخواست پر انہیں نادہندگی کے کیس میں الیکشن کیلئے نااہل قراردیدیاتھا شریف برادران کے پی سی او ججز کے سامنے پیش ہونے کے انکار پر ان کے تجویزنادہندگان اوروفاق نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف گزشتہ سال سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے تقریباً آٹھ ماہ تک درخواستوں کی سماعت کی اورشریف برادران کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے چار مرتبہ نوٹس بھیجے لیکن انہوں نے پی سی او ججز کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا جس پرعدالت نے یکطرف کارروائی کرتے ہوئے 25فروری کو لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قراردیدیا۔

26/05/2009 17:03:54 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.