شعیب اختر کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2008ء)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے شعیب اختر کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید زاہد حسین شعیب اختر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت نے پی سی بی کی جانب سے فاسٹ باوٴلر کے خلاف عائد جرمانے کی سزا کے حوالے سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ۔فاضل عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جرمانے کے حوالے سے بھی فیصلہ اصل کیس میں دیا جائے گا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر اس مرحلے پر جرمانے کے بارے میں فیصلہ دے دیا جاتا ہے تو مرکزی کیس واضح نہیں رہے گا۔ عدالت نے شعیب اختر کے خلاف پابندی اور جرمانے کی سزا معطل کر رکھی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے