اگلا صفحہ

"شعیب اختر پر پابندی 5 سال کے لئے" پر مزید كوریج

شعیب اختر نے وکیل کی وساطت سے پی سی بی کی طرف سے70لاکھ جرمانہ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا،معاملہ عدالت میں ہے،فیصلہ تک جرمانہ کی ادائیگی کو ٹیم میں شمولیت سے مشروط نہ کیاجائے،وکیل:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء)مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے وکیلء عابد حسین منٹو کی وساطت سے پی سی بی کی طرف سے 70 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کا پیر کے روز تحریری جواب دیدیا شعیب اختر کے وکیل عابد حسین منٹو نے پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کو شعیب اختر کی طرف سے دیے گئے تحریری جواب میں استدعا کی ہے کہ جرمانہ کی 14 جولائی تک ادائیگی کے اس نوٹس کو شعیب اختر کی چیمئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت دیگر ٹورنامنٹ میں شمولیت سے مشروط نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اپلیٹ ٹریبونل کی طرف سے شعیب اختر ڈیڑھ سال کی پابندی اور70 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا اورلاہورہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں شعیب اختر کی کرکٹ پرپابندی کی سزا کومعطل کردیا تھا اورجرمانہ کومعطل نہ کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جرمانہ کی ادائیگی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا تھا جبکہ پی سی بی کے اپلیٹ ٹریبونل نے بھی شعیب اختر کے70 لاکھ روپے کے جرمانہ کی ادائیگی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ ہمارے موکل نے ہائی کورٹ میں بھی لکھ کردیا ہوا ہے کہ شعیب اختر پر عائد ہونے والے جرمانہ کی ادائیگی پر کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے تو وہ اسے ادا کرے گا اور ہائی کورٹ میں شعیب اختر کے کیس کی سماعت ستمبر میں ہوگی اور اسے جرمانہ کی ادائیگی کیلئے14 جولائی کی تاریخ دیدی گئی ہے اگر عدالت کا فیصلہ میرے موکل کے حق میں ہوگیا تو پی سی بی اس جرمانہ کو واپس کرے گا انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے 14 جولائی تک جرمانہ کی ادائیگی کے نوٹس کامقصد میرے موکل کوچمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سلیکشن سے روکنے کی ایک اورکوشش ہے کیونکہ جرمانہ کی ادائیگی کیلئے اتنا تھوڑا وقت دینا اسے سلیکشن کیلئے زیر غور نہ لانے کی واضح کوشش ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو اپلیٹ ٹریبونل اور نہ ہی ہائی کورٹ کے فیصلہ میں ذکر ہے کہ اگر میرے موکل نے جرمانہ کی فوری ادائیگی نہ کی تو اسے کھیلنے سے روک دیاجائے انہوں نے کہا کہ اس نوٹس کے بھیجنے کا مقصد صرف اور صرف اسے چمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اورہائی کورٹ کی طرف سے شعیب اختر کو دیے گئے ریلیف میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

14/07/2008 16:28:52 : وقت اشاعت
مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.