شعیب اختر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے لاہور سے دہلی کیلئے روانہ:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05مئی2008 )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر آ ئی پی ایل کھیلنے کے لئے لاہور سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔جبکہ شعیب اختر پی سی بی کے اپلیٹ ٹربیونل کی طرف سے اپنی معطل کی گئی سزا کا فیصلہ آئی پی ایل کے حوالے کرکے آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت حاصل کریں گے ۔شعیب اختر جن کے چہرے پر آئی پی ایل میں شرکت اور پی سی بی کے چیئرمین سے صلح کی خوشی نمایا ں تھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا وہ نسیم اشرف سے اپنی صلح کے لئے آصف علی زرداری ‘میاں نواز شریف ‘ایم این اے میاں جاوید لطیف اور رحمان ملک کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوششوں سے یہ تنازعہ ختم ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کہ اس تنازعہ سے ملک کی کا فی بدنامی ہو رہی تھی جس پر میں نے ملک کو بدنامی سے بچانے کے لئے نسیم اشرف سے معافی مانگ لی ۔انھوں نے کہا کہ میرا آئی پی ایل کھیلنا قوم اور میرے پرستاروں کی دعاؤں سے ہو ا ہے ‘میں وہاں بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کروں گا ۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیس کے بارے میں میڈیا سے کو ئی بات نہیں کریں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے