لاہورہائی کورٹ نے شعیب اختر کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔شعیب اختر قومی ہیرو ہیں ،قوم انہیں ایکشن میں دیکھناچاہتی ہے ،جسٹس زاہد حسین کے ریمارکس:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2008ء)لاہور ہائی کورٹ نے فاسٹ باوٴلر شعیب اختر کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس زاہد حسین کی عدالت میں شعیب اخترکے وکیل عابدحسن منٹونے اپیل کے ساتھ ساتھ کیس کا فیصلہ آنے تک شعیب اختر کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست دی۔عدالت میں پی سی بی کے وکیل تفضل حیدر رضوی نے شعیب اختر کے حوالے سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سابقہ واقعات پیش کیے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ زاہد حسین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شعیب اختر قومی ہیرو ہیں ۔اور قوم انہیں ایکشن میں دیکھنا چاہتی ہے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد حسن منٹو نے بتایا کہ حکم امتناعی کی درخواست عدالت کا فیصلہ آنے تک شعیب اختر کو کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے کے لیے دائر کی گئی ہے ۔جبکہ کرکٹ بورڈ کے وکیل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر پر تنقید عدالت کو اس کے سابقہ ریکارڈ سے آگاہی کے لیے کی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے