فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ستر لاکھ روپے جرمانے اور دو سالہ پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی:
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 30جون 2008ء) فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ شعیب اختر کے وکیل عابد حسن منٹو کی جانب سے شعیب اختر پر عائد کی گئی ڈیرھ سالہ پابندی اور ستر لاکھ جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اپیل کی سماعت کی تاریخ آئیندہ ایک دو روز میں طے کر دی جائے گی۔شعیب اختر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے ڈسپلن کے خلاف ورزی پر پانچ سالہ پابندی عائد کی تھی۔اور اس پابندی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپلیٹ ٹربیونل نے کمی کرتے ہوئے ڈیڑھ سال پابندی اور ستر لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے