پانچ سالہ پابندی کیخلاف شعیب اختر کی اپیل کی سماعت کل شروع ہوگی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2008ء)فاسٹ بولرشعیب اخترکی پانچ سالہ پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت اتوارکونیشنل اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگی۔آئی پی ایل میں شرکت کا موقع دینے کی خاطر شعیب اختر پر پابندی ایک ماہ کیلئے معطل کردی گئی تھی یہ معطلی اب ختم ہوگئی۔ اپیلٹ کمیٹی کے سربراہ ریٹائرجسٹس آفتاب فرخ ہیں اورممبرسابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن اورپیپلز پارٹی پنجاب سیکریٹری اطلاعات نوید چوہدری ہیں۔نوید چوہدری کو سلمان تاثیر کی جگہ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے جوگورنرپنجاب مقرر ہونے کے بعد کمیٹی سے دستبردار ہوگئے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے