شعیب اختر پابندی کیس،سلمان تاثیر کی جگہ محمدنوید چوہدری کو اپیل ٹریبونل کا رکن مقرر:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2008ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمدنویدچوہدری کو شعیب اختر پر پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کا تیسرا رکن مقررکیا ہے ۔نوید چوہدری کو سلمان تاثیر کی جگہ ٹریبونل میں مقررکیا گیا ہے ۔سلمان تاثیر نے پنجاب کا گورنر مقررہونے کے بعد ذمہ داری نبھانے سے معذرت کرلی تھی۔نویدچوہدری معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔جسٹس آفتاب فرخ ٹریبونل کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن اسکے رکن ہیں۔شعیب اخترکی اپیل کی سماعت آٹھ جون کوہوگی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے