گورنر پنجاب سلمان تاثیر ،شعیب اختر کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے قائم ایپلیٹ ٹربیونل سے مستعفی ہو گئے:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2008ء)گورنر پنجاب سلمان تاثیر شعیب اختر کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے قائم ایپلیٹ ٹربیونل سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سلمان تاثیر شعیب اختر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے پانچ سالہ سزا کے خلاف اپیل کمیٹی کے ممبر کے طور پر شامل تھے ۔بطور گورنر پنجاب تقرری کے بعد سلمان تاثیر نے باضابطہ طور پر شعیب اختر ایپلیٹ ٹربیونل سے مستعفٰی ہونے کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے ۔جسٹس (ر)آفتاب فرخ کی سربراہی میں آٹھ جون کو ایپلیٹ ٹربیونل کی سماعت کیلئے سلمان تاثیر کی جگہ نئے ممبر کی تقرری چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف کریں گے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے