شعیب اختر کلیئرنس ملنے کے باوجود بھی آئی پی ایل نہیں کھیلے سکتے،رتنا کرسیٹھی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2008ء )انڈین پرئمیرلیگ کے چیف ایڈمنسٹرٹیوآفیسر رتنا کر سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھی شعیب اختر آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے ۔جسٹس آفتاب فرخ کی پریس کانفرنس کے فوری بعد بھارتی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے رتنا کرسیٹھی نے کہاکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب اختر کو آئی پی ایل کی کھیلنے کی اجازت دینے کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ فاسٹ باؤلر شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آئی پی ایل میں کے میلے میں شریک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے محروم ہیں تو انہیں آئی پی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔آئی پی ایل کے انکار کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شعیب اختر کے بارے میں آئی پی ایل کے فیصلے کا احترام کرینگے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ شعیب اختر کو آئی پی ایل میں کھیلنے کیلئے شاہ رخ خان اور پی سی بی میں خفیہ ڈیل ہے تاہم شعیب اختر اور کرکٹ بورڈ کے وکلاء نے اس بات کی سختی سے تریدکی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے