پی سی بی کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کے خلاف شعیب اخترکی اپیل کی سماعت کل سے شروع ہوگی:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2008ء)اسپیڈ اسٹار شعیب اخترکی جانب سے پی سی بی کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ اپیل کی سماعت کل سے شروع ہوگی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر شفقت نغمی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جوکہ کیس کا فیصلہ غیرجانبدارانہ طور پر حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر پربورڈ کی جانب سے عائد کردہ پانچ سالہ پابندی کی کاپی بھی پیر کے روز ان کے حوالے کردی جائے گی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے