بھارتی گیت نگار نقش لائل پوری انتقال کر گئے

پیر 23 جنوری 2017 14:10

بھارتی گیت نگار نقش لائل پوری انتقال کر گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارتی معروف گیت نگار نقش لائل پوری انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نامور اردو شاعر و دھن نگا ر نقش لیال پوری 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ بھارتی شہر اندھیری میں صبح 11 بجے اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے،معروف اردو شاعر اور دھن نگار نقش لیال پوری کا اصل نام جسونت رائے شرما تھا،پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے،وہ 1940 میں بھارت کے شہر ممبئی کا رخ کر گئے اور باقاعدہ سے بھارتی سینما میں بطور گیت نگار اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ،وہ 1952 سے لے کر 1970 تک معروف گیت نگار رہے،انہوں نے ہر طرز کے گانوں کے بہترین بول تحریر کئے اور شہرت حاصل کی،ان کے بہترین گانوں میں میں تو ہر موڑ پر،ناجانے کیا ہوا،الفت میں زمانے کی ہر رسم کو ٹھکراو اور دو دیوانے شہر میں شامل ہیں،انہوں نے 90کی دہائی میں متعددبھارتی ٹیلی ویژن کے ڈراموں کے لئے بھی گانوں کے بول تحریر کئے، انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والے فلم تاج محل اور2006 میں ریلیز ہونیوالی فلم یاترا کے لئے بھی گانے تحریر کئے،ان کی بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:10:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :