بولی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم 'بنجو' ریلیز ، نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا

اکشے کمار نے ایک خاص اسٹائل میں ان کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:18

بولی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم 'بنجو' ریلیز ، نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) بولی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم 'بنجو' گذشتہ روز ریلیز کی گئی، جس میں نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔رتیش کو ان کی فلم پر شائقین کی جانب سے تو داد موصول ہو ہی رہی ہے، لیکن اکشے کمار نے ایک خاص اسٹائل میں ان کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔اکشے نے 'بنجو' میں رتیش کی لْک کو کاپی کیا اور خود بھی وِگ لگا کر اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

ایکشن اسٹار اکشے نے اس مقصد کے لیے سنہری (blonde) رنگ کی وِگ کا انتخاب کیا۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں اکشے کے ساتھ رتیش بھی موجود ہیں، جنھوں نے سرخ بالوں والی وِگ پہن رکھی ہے۔ساتھ ہی اکشے نے رتیش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، 'آپ کے خیال میں آپ کی لْک بہت ہی کول (cool) ہے، لہذا میں نے بھی اس خوبصورتی کو تلاش کرلیا ہے'۔فلم 'بنجو' کی پدایات راوی جادیھو نے دی ہیں، جو ان کی پہلی ہندی فلم ہے، اس سے قبل وہ کئی مراٹھی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 18:18:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :