فواد خان، انوشکا شرما کی زندگی کی ’تباہی

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:23

فواد خان، انوشکا شرما کی زندگی کی ’تباہی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کا انتظار مداح کافی عرصے سے کررہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے جبکہ پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اس فلم میں ایک مختصر لیکن اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فواد خان نے اس فلم میں انوشکا شرما کے سابق عاشق کا کردار ادا کیا ہے جسے مستقبل میں انوشکا نے اپنی زندگی کی ’تباہی‘ قرار دیا۔فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا بہترین دوست کے طور پر سامنے آئے تاہم ایشوریا رائے بچن نے اپنی خوبصورتی سے سب کا دل چیت لیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں مزید دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کپور ایک بڑی عمر کی خاتون (ایشوریا) کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 18:23:31