پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے والے راج ٹھاکرے کیلئے آئینہ

پاکستان چھوڑو نکسل باغیوں سے ہی مقابلے کیلئے اپنے کارکن بھیج دو، ابو عزمی کا چیلنج

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء)پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے والے راج ٹھاکرے کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عزمی نیراج ٹھاکرے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چھوڑو نکسل باغیوں سے ہی مقابلے کیلئے اپنے کارکن بھیج دو۔ابو عزمی نے نفرت کی زبا ن بولنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھول جاو، نکسل باغی مہاراشٹر میں بھارتی پولیس پر حملہ کرتے ہیں ،انھیں بچانے کے لیے ہی اپنے کارکن بھیج دو۔

(جاری ہے)

پاکستانی فنکاروں کو الٹی میٹم دینے والے راج ٹھاکرے کو سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ابو عزمی نے کْھلا چیلنج دے دیااور آئینہدکھاتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ویزا لے کر بھارت آنے والوں کو دھمکانے کے بجائے ہمت دکھائیں اور اپنے کارکنوں کو پاکستان حملہ کرنے کے لئے بھیجیں۔ابو عزمی نے کہا کہ پاکستان پر غصہ نکالنے والے پہلے بھارتی فورسز کو نکسل باغیوں سے بچائیں ، باغی بھارتی پولیس پر روز حملہ کرتے ہیں ،راج ٹھاکرے میں اتنی ہی طاقت ہے تو اپنے کارکنوں سے کہیں کہ وہ پولیس کو نکسلوں سے بچائیں۔سماج وادی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ راج ٹھاکریصرف مہاراشٹر کے رہنما ہیں، پاکستان کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 20:30:19