بالی ووڈ‘ کترینہ کیف کا اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ

پیر 26 ستمبر 2016 13:38

بالی ووڈ‘ کترینہ کیف کا اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فیشن برانڈ میں ایسی چیزیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ان کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف لندن میں کئی بزنس میٹنگ میں دیکھی گئی ہیں اور اگر تمام معاملات ٹھیک رہے تو بہت جلد کترینہ اپنے اس پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 13:38:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :