’پاکستانی فنکاروں پر پابندی دہشت گردی کا حل نہیں، کرن جوہر

پیر 26 ستمبر 2016 20:00

’پاکستانی فنکاروں پر پابندی دہشت گردی کا حل نہیں، کرن جوہر

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) بالی وڈ کے فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اوڑی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر کافی افسردہ ہیں لیکن پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا کوئی حل نہیں ہیانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے اوڑی حملے کے بعد ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا نے فواد خان اور ماہرہ خان جیسے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر انڈیا چھوڑنے کو کہا تھا۔

راج ٹھاکرے کی جماعت ایم این ایس نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ ان تمام فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے جن میں پاکستانی اداکار یا فنکار کام کر رہے ہیں۔انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر نے کہا کہ وہ اوڑی میں ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کے بعد ملک میں پائے جانے والے غصے کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں’لیکن پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا حل تو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

‘کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم آئندہ ماہ دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ے۔فواد کے علاوہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ حان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اس علاوہ گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، اداکار جاوید شیخ، علی ظفر اور عمران عباس جیسے فنکار بھی بالی وڈ میں سرگرم ہیں۔۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 20:00:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :