مصروف ہوں فیملی کے لئے وقت نہیں ، شروتی ہاسن

سو کروڑ روپے کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں ، انٹرویو

جمعرات 26 نومبر 2015 14:52

مصروف ہوں فیملی کے لئے وقت نہیں ، شروتی ہاسن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ میں مصروف ہوں میرے پاس فیملی کے لئے بھی وقت نہیں ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری فلموں نے سوکروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور مجھے اچھا رسپانس ملا ہے انہوں نے کہا کہ میں تامل فلمیں بھی کر رہی ہوں اور مجھے تامل فلموں سے اچھا رسپانس مل رہا ہے میں نے کبھی یہ نہیں پوچھا کہ میرے ساتھ کون کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جہت شخصیت کی مالک ہوں اور اس انڈسٹری میں بہت نام کمانا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اک سٹار کا کردار ادا کرکے خوشی ہو گی اور میری خواہش ہے کہ میں اس قسم کا کردار کروں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک والد کمال احسن کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم جب بھی موقع ملا یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ میں سوکروڑ روپے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتی اسی وجہ سے کام پر توجہ دیتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 14:52:00

Rlated Stars :