انوپم کھیر بھی پاک بھارت سیریز کے مخالف، کرکٹ نہیں ہمارے ملکی مفادات زیادہ عزیز ہیں، بھارتی اداکار

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:38

انوپم کھیر بھی پاک بھارت سیریز کے مخالف، کرکٹ نہیں ہمارے ملکی مفادات زیادہ عزیز ہیں، بھارتی اداکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مخالف نکلے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہا تھا کہ سیریز کیلئے اتنی جلدی کیوں ہے۔یہ سیریز نہیں کھیلنی چاہئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ سے زیادہ ہمارے ملکی مفادات عزیز ہیں۔ واضح رہے کہ انوپم کھیر اس سے پہلے عامر خان ، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے ماسلمان اداکاروں کی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ان کا تعلق انتہا پسند بھارتی تنظیم شیوسینا اور بی جے پی سے ہے اور ان کی اہلیہ کرن کھیر بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 22:38:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :