گلوکاری کو سنجیدگی سے لے رہی ہوں ، سوناکشی سنہا

منگل 1 دسمبر 2015 15:02

گلوکاری کو سنجیدگی سے لے رہی ہوں ، سوناکشی سنہا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کو سنجیدگی سے لے رہی ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے تاہم ابھی باقاعدہ سیکھ رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں کم وقت میں
نام کمایا اور اب گلوکاری کے میدان میں بھی ناکم کماؤں گی انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کو دیکھتے ہوئے شروع کی ۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 15:02:15

Rlated Stars :