مرد عورت کی عزت کریں ان کے لباس کی نہیں ، ودیا بالن

ہفتہ 6 فروری 2016 18:57

مرد عورت کی عزت کریں ان کے لباس کی نہیں ، ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مردوں کو چاہیے وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے یوتھ فار یونٹی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب معاشرے کے مردوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشاء کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئن کی بات نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات کر رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 18:57:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :