فن کے میدان میں مرد اداکاروں کاغلبہ ہے ‘ سونم کپور

بدھ 10 فروری 2016 13:23

فن کے میدان میں مرد اداکاروں کاغلبہ ہے ‘ سونم کپور

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی صاف گوئی کی عادت کی بنا پرخاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ دیگر میدانوں کی طرح خواتین کو فن کے میدان میں بھی امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کبھی کبھار ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فن کے میدان میں صرف مرد ہی غالب ہوں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہماری خواتین اداکارائیں انتہائی با صلاحیت ہیں اور وہ بھی فلمی دنیا کا نظام احسن طریقے سے چلاسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بطور خاتون خواتین کے ساتھ ہر میدان میں برتے جانے والے امتیازی سلوک پر بے حد افسوس ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ 21سال کی عمر سے خواتین حقوق کیلئے آواز اٹھاتی آئی ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتی رہیں گی۔واضح رہے سونم کپور جلداپنی فلم ”نیرجا“ میں 1986ء میں اپنی جان پر کھیل کر 359مسافروں کو بچانے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کے کردار میں نظر آئیں گی

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 13:23:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :