جو چاہوں اسے ہر حال میں حاصل کرلیتی ہوں ‘ قطرینہ کیف

بدھ 10 فروری 2016 13:32

جو چاہوں اسے ہر حال میں حاصل کرلیتی ہوں ‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور “کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کر لیا۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ بے انتہا تنقید کے باوجود انکا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراوٴں کی صف میں کیا جاتا ہے۔32سالہ اداکارہ ابھیشک کپور کی نئی آنے والی فلم ”فتور“ میں فردوس کا مشکل ترین کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے ”فتور“ کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔فتور میں قطرینہ کیف کے ہمراہ اداکارآدتیہ رائے کپور اور اداکارہ تبو نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 13:32:57

Rlated Stars :