کامیڈی اور مزاح سے بھرپور فلموں میں کام کرنا چاہتی ہو ں، عالیہ بھٹ

منگل 26 جولائی 2016 13:03

کامیڈی اور مزاح سے بھرپور فلموں میں کام کرنا چاہتی ہو ں، عالیہ بھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کیرئیر شروع ہوئے کچھ ہی عرصہ گزرا ہے لیکن انہوں نے اس دوران کئی منفرد کردار ادا کیے ہیں اور اب وہ کامیڈی فلموں میں کام کرنے میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔2012 کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی عالیہ بھٹ ’ہائی وے‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ چیلنجنگ کردار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ویب سائٹ دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ مزاح سے بھرپور فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔23 سالہ عالیہ نے کہا ’میں ایک بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ان اداکاروں میں شمار نہیں ہونا چاہتی جو ایک ہی انداز کی فلمیں کرتے ہوں، ظاہر ہے میں سچائی پر مبنی فلمیں کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے ایسی فلمیں بھی کرنی ہیں جو ان سے بالکل منفرد ہوں، مجھے انٹرٹینمنٹ فلموں میں بھی کام کرنا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کامیڈی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں، لوگوں کو لگا تھا کہ میری فلم ’شاندار‘ کامیڈی ہے لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگا‘۔۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:03:52

Rlated Stars :