میرے ماں بننے کو قومی المیہ کے طور پرکیوں لیا جارہا ہے، کرینہ کپور خان

جمعرات 28 جولائی 2016 12:47

میرے ماں بننے کو قومی المیہ کے طور پرکیوں لیا جارہا ہے، کرینہ کپور خان
ممبئی ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکار کرینہ کپور خان اپنے بارے آئے روز الٹی سیدھی خبروں پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے میڈیا اوردپیکاپڈوکون پر برس پڑیں۔ کرینہ کپورخان نے کہا ہے کہ وہ اپنے راستے میں اس وقت کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں میرا کیریئر میرے لئے ایک بالکل الگ خانہ ہے جس کے ساتھ میرے خاندان یا میرے حاملہ ہونے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

کرینہ نے کہا کہ ان کو سمجھ نہیں آتی اس کے حاملہ پن کو قومی سانحہ کے طور پرکیوں لیا جارہا ہے، میں ایک جیتی جاگتی عورت ہوں اورمیرا ماں بننا ایک فطری اورنارمل عمل ہے لیکن میرے ساتھ سلوک ایسا ہورہا ہے جسے میں ماں بن رہی ہوں تو یہ ایک قومی المیہ ہے، خدا کیلئے بس کریں، انہوں نے کہا کہ میرے ماں بننے سے کسی کو اعتراض ہے تو میرے ساتھ کام نہ کرے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم 2016ء میں زندہ ہیں 1800 میں نہیں بلکہ اس وقت اب سے زیادہ تہذیب کا مظاہرہ کیا جاتا تھا۔ میڈیا کا آج کے دور میں یہ رویہ شستہ نہیں ہے ۔ کرینہ نے حال ہی میں دپیکا کے ایک بیان پربھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے بیان میں اشارہ میری طرف تھا کیونکہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کررہی ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں شادی نہیں کررہی اور نہ ہی میں حاملہ ہوں۔ ان کے جواب کا دوسرا حصہ قابل اعتراض ہے آخر کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ میری بارے اشارہ بازی اوربیان بازی میرے لئے ناقابل برداشت ہورہی ہے۔
وقت اشاعت : 28/07/2016 - 12:47:21

Rlated Stars :