سپورٹس کی دلدادہ ہوں،سونم کپور

بدھ 24 اگست 2016 14:01

سپورٹس کی دلدادہ ہوں،سونم کپور
ممبئی ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ وہ سپورٹس کی دلدادہ ہے ، انہیں باسکٹ بال اور ہینڈ بال کھیلنا پسند ہے۔ سکول اور کالج کے دورمیں وہ دوڑ میں بھی حصہ لیتی تھیں۔سونم کپور نے کہا کہ وہ بھارتی ایتھلیٹ پی ٹی اوشا کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سونم کپور نے بھارتی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اوشا پر فلم بنانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اوشا کو ٹریک اور فیلڈ کی ملکہ کا خطاب دیا۔ سونم ایک سوال کے جواب میں سونم نے کہا کہ فلم” ویر دی ویڈنگ“ سے کرینہ کپور کے آؤٹ ہوجانے کی خبریں محض افواہ ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 14:01:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :