پریانکا چوپڑا ”باجی راوٴ مستانی“ کی پرموشن کیلئے ممبئی پہنچ گئیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:29

پریانکا چوپڑا ”باجی راوٴ مستانی“ کی پرموشن کیلئے ممبئی پہنچ گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی امریکی ٹی وی سیریر کوانٹکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں اکثر اوقات امریکہ کے دورے پر رہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ امریکہ سے ممبئی خصوصی طور پراپنی نئی آنے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی “ کی پرموشن کے سلسلے میں پہنچ گئیں۔33سالہ اداکارہ میلوں دور ہونے کے باوجود ساتھی اداکاروں دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اداکارہ پریانکا سال آئندہ ماہ بھی اپنے مصروف ترین شیڈول سے باجی راوٴ مستانی کیلئے امریکہ سے بھارت پرموشن کے سلسلے میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ آجکل باجی راوٴ مستانی کی پرموشن میں پورے زور شور کے ساتھ مصروف ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ پیشوا باجی راوٴ ، پریانکا چوپڑا باجی کی پہلی بیوی کاشی بائی اور دیپکا پڈکون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کی باجی راوٴ مستانی رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 14:29:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :