انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارت میں عامر خان کیخلاف مظاہرے

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 20:32

انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارت میں عامر خان کیخلاف مظاہرے

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارت میں عامر خان کیخلاف مظاہرے کیے جانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ سپر سٹار عامر خان کی جانب سے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان کی اہلیہ بہت خوفزدہ ہیں اور انہیں ہندوستان چھوڑنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان کی جانب سے اس بیان نے ان کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی جانب سے عامر خان کیخلاف شدید احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/11/2015 - 20:32:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :