بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کرینہ کپور کے ساتھ سیلفی لے کر اپنے لئے تنقید کے دروازے کھول لئے

بدھ 25 نومبر 2015 13:06

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کرینہ کپور کے ساتھ سیلفی لے کر اپنے لئے تنقید کے دروازے کھول لئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ سیلفی لے کر اپنے لیے تنقید کے دروازے کھول لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تعاون سے سکول ایجوکیشن اور چائلڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما رمن سنگھ اور بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی شرکت کی۔تقریب میں کرینہ کپور کی موجودگی پر اچانک بی جے پی رہنما کو نہ جانے کیا سوجھی کہ انھوں نے تقریب کے دوران ہی موبائل نکال کے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لے لی۔رمن سنگھ کو اس سیلفی کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے لگا

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 13:06:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :