ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان اور ان کے خاندان کی ٹکٹیں بُک کروا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 16:07

ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان اور ان  کے خاندان کی ٹکٹیں بُک کروا دیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : بھارتی انتہا پسندوں نے عامر خان کو بھارت سےنکالنے کی پوری تیاری کر لی . بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان اور ان کے خاندان کی پاکستان کے لیے ٹکٹیں بُک کروا دی ہیں.

(جاری ہے)

بھارتی صحافی نے بتایا کہ عامر خان ، کرن راؤ اور آزاد خان کی 30 نومبر کے لیے ممبئی سے اسلام آباد کے لیے ٹکٹ بُک کروائی ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی انتہا پسندوں نے عامر خان کو بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا تاہم اب انتہا پسندوں نے پاکستان کے لیے عامر خان اور ان کے خاندان کی ٹکٹ بُک کروانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے.

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 16:07:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :