سکھ زائرین بھی عامر خان کی حمایت میں کود پڑے

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51

سکھ زائرین بھی عامر خان کی حمایت میں کود پڑے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان میں بابا گرونانک کی مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ زائرین نے بالی وڈ اسٹار عامر خان کے خلاف انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیوسینا اور طالبان میں کوئی فرق نہیں مودی آر ایس ایس دھشت گرد تنظیم کا ایجنٹ ہے۔

لاہور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی مذہبی تعلیمات کے حوالے سے منعقدہ گورنر ہاؤس میں جاری ایک تقریب کے دوران ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین سردار منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست نے کبھی بھی پاکستان کی 1947ء کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔ شیو سینا کی جانب سے موجود صورتحال دراصل مودی کو دوبارہ طاقت میں لانے کیلئے بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو گائے کا گوشت کھانے پر بھارت چھوڑنے کی بات کی جا رہی ہے یہ قابل مذمت ہے۔ سردار منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ عامر خان اور شاہ رخ خان کو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سکھ زائرین کے ڈپٹی گروپ لیڈر سردار امر جیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی الیکشن میں ہمدریاں حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور شیوسینا میں کوئی فرق نہیں ہے ہاں گرونانک نے ہمیشہ امن‘ محبت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تعلیمات دی ہیں۔ مودی حکومت نے یہی پالیسیاں جاری رکھیں تو آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 16:51:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :