انٹرنیٹ پر عامر خان کو تھپڑ مارنے والی ویب سائٹ کے بھارت میں چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 22:54

انٹرنیٹ پر عامر خان کو تھپڑ مارنے والی ویب سائٹ کے بھارت میں چرچے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) انٹرنیٹ پر عامر خان کو تھپڑ مارنے والی ویب سائٹ کے بھارت میں کافی چرچے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے کے بعد سے بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان مسلسل انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کچھ روز ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے ایک رہنما کی جانب سے عامر خان کو تھپڑ مارنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

عامر خان کو حقیقت میں تھپڑ مارنے کی ہمت توکوئی نہ کرسکا تاہم اب میامی سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس میں عامر خان کو کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے تھپڑ رسید کیا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ کے بھارت میں کافی چرچے کیے جارہے ہیں اور اس پر عامر خان کو اب تک کل 30 ہزار مرتبہ تھپڑ رسید کیے جاچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/11/2015 - 22:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :