عامر خان کو بوسہ دینے کے خواہش مند افراد کیلئے ویب سائٹ بنا دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 23:29

عامر خان کو بوسہ دینے کے خواہش مند افراد کیلئے ویب سائٹ بنا دی گئی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) عامر خان کو بوسہ دینے کے خواہش مند افراد کیلئے ویب سائٹ بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کیخلاف آواز اٹھانے کے بعد سے بال وڈ سپر سٹار عامر خان ان دنوں ہر کسی کیلئے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل عامر خان کے مخالفین کو خوش کرنے کیلئے کچھ طالب علموں کی جانب سے ایک ویب سائٹ بنائی گئی تھی جس پر انہیں تھپڑ رسید کیے جاسکتے تھے۔ تاہم اب اس ویب سائٹ کو بنانے والوں نے شدید تنقید موصول ہونے کے بعد اسے تبدیل کردیا ہے اور اس پر لوگ اب عامر خان کوبوسہ دے سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 23:29:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :