جمیل شاہ کو بڑے فلمی ستاروں سے ملنے کے جنون نے ڈانسنگ شوم کا ماسٹر بنا دیا

جمعرات 5 مئی 2016 13:18

جمیل شاہ کو بڑے فلمی ستاروں سے ملنے کے جنون نے ڈانسنگ شوم کا ماسٹر بنا دیا

بہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)انڈیا کی شمالی ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے رہنے والے جمیل شاہ کو بالی وڈ کے بڑے بڑے فلمی ستاروں کو ایک نظر دیکھنے اور ملاقات کرنے کی خواہش تھی۔اسی جنوں نے انھیں ڈانسنگ شوز کا ماسٹر بنا دیا۔

(جاری ہے)

اب تو یہ عالم یہ ہے کہ کترینہ کیف، پرینکا چوپڑا سے لے کر عامر خان، سلمان خان، ریتک روشن کی طرح بڑے بڑے فنکار ان کے جوتوں کے قائل ہیں۔

جمیل شاہ بہار سے دہلی، بنگلور اور پھر خوابوں کی نگری ممبئی پہنچے۔ وہ بیک گراوٴنڈ ڈانسر بن کر بڑے بڑے فنکاروں کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتے تھے لیکن یہ آسان نہیں تھا۔ان کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں تھے کہ وہ کسی ڈانسنگ سکول میں داخل ہو سکیں۔ اس لیے انھیں کئی سال تک چوکیداری کرنی پڑی۔ان کے رقص کی قابلیت کو سب سے پہلے معروف ڈانس گرو سندیپ سوپارکر نے دیکھا۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 13:18:20

Rlated Stars :