بالی ووڈ اداکارہ شہناز ٹریزری 34 برس کی ہو گئی

جمعرات 30 جون 2016 13:14

بالی ووڈ اداکارہ شہناز ٹریزری 34 برس کی ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ و ماڈل شہناز ٹریزری34برس کی ہو گئی ، شہناز کو کالج کے دنوں میں ایک تقریب کے دوران ایک فیشن فوٹو گرافر نے ماڈلنگ کی آفر کی تھی جو شہناز نے قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

2001 ء میں انہیں ایک تیلگو فلم میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے بعد قسمت ان پر مہربان ہوئی اور انہیں فلم "عشق وشک " میں شاہد کپور کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ، اس فلم میں بہترین اداکارے کے اعتراف میں انہیں بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا ۔

شہناز کو سفر کے شوق کی وجہ سے کتابیں اور فیچر لکھنے کا بھی موقع ملا اور انہوں نے اپنے سفر کے واقعات پر مبنی کئی فیچرز تحریر کئے ۔ شہناز نے اس کے بعد کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا اور ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کو بھی میڈیا میں سراہا گیا ، شہناز ان دنوں بھی کئی علاقائی زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کر رہی ہیں جو جلد سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:14:15