رشی کپور، ہمایوں سعید کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئیل میں کام کریں گے

جمعہ 22 جولائی 2016 15:27

رشی کپور، ہمایوں سعید کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئیل میں کام کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) اداکارہما یوں سعید نے بھارتی اد اکار رشی کپور کو اپنی مقبول فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے دوسرے پارٹ کیلئے راضی کر لیا، وہ اس میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ بیرون ملک ہوگی۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید اور فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے حال ہی میں ممبئی جا کر رشی کپور سے ملا قات کی اور انہیں فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ دیکھائی، جو انہیں بے حد پسند آئی۔ رشی کپور اس کے دوسرے پارٹ کی کہانی سن کر فلم میں کام کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ فلم آئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/07/2016 - 15:27:36

Rlated Stars :