شاہ رخ خان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب

منگل 26 جولائی 2016 12:50

شاہ رخ خان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء) ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم کے مالک ہیں اور اس کے علاوہ کئی اور بزنس بھی کررہے ہیں لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس میں شاہ رخ خان کا نام آنے کے باوجود بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں ان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جب کہ انکم ٹیکس نوٹس میں اداکار سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کے علاوہ بھی سرگرمیوں کی معلومات مانگی ہیں تاہم کنگ خان کی جانب سے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس میں بھارتی سیاست دانوں اور سرمایہ کاروں سمیت فلمی شخصیات امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی سامنے آیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 12:50:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :