نرگس فخری بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل

جمعرات 28 جولائی 2016 12:52

نرگس فخری بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری نے محبت میں ناکامی پر فلم نگری اور بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اوراودے چوپڑا نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر اداکارہ اپنی فلم ”ہاوٴس فل 3“ کی تشہیری مہم کوادھورا چھوڑ کرامریکا چلی گئی تھیں لیکن اب انہوں نے بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے اداکار اودے چوپڑا سے محبت میں ناکامی کے بعد فلم نگری کو خیرباد کہتے ہوئے بھارت کو بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اداکارہ معاشقے میں ناکامی پر ذہنی تناوٴ کا شکار ہیں جس پر وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے مستقل بنیادوں پر امریکا میں سکونت اختیار کرلی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ”راک اسٹار“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وقت اشاعت : 28/07/2016 - 12:52:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :