اداکارسلمان خان کی بہن آرپیتاکے گھر چوری ہو گئی

بدھ 24 اگست 2016 13:58

اداکارسلمان خان کی بہن آرپیتاکے گھر چوری ہو گئی
ممبئی۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان کی بہن آرپیتاکے گھر سے چور 3 لاکھ سے زیادہ کی نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرپیتا اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے گئی ہوئی تھیں،جب وہ باندرے میں اپنے ایپارٹمنٹ پر پہنچی تو انہیں اس چوری کا علم ہوا۔تھانے میں درج کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سوا تین لاکھ کی چوری ہوئی ہے جس میں نقدی،سامان اور سونے کے سکے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تحقیقات اور لاپتہ ہونے والی خادمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 13:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :