پیمرا نے بھارتی فلموں اور ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے انڈین ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعرات 25 اگست 2016 13:34

پیمرا نے بھارتی فلموں اور ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے انڈین ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء ) پیمرا نے بھارتی فلموں اور ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے انڈین ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق سماجی ‘ مذہبی‘ سیاسی جماعتوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ملک انڈیا کے ڈراموں اور فلموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہماری جڑیں کاٹ رہا ہے ہمارے ملک میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستانی ہیں کہ انڈین فلموں اور ڈراموں کی مد میں اربوں روپے بھارت کو دیتا ہے بھارت یہی رقم پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں پر خرچ کررہا ہے لہذا بھارتی ڈراموں اور فلموں پر فوری پابندی لگائی جائے اس مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے پیمرا نے بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں دوسری طرف مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے تمام محب وطن ٹی وی چینلز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں پر از خود پابندی لگادیں اور ان کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:34:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :