ہماری فلم انڈسٹری میں سروگیسی فیشن بن گیا ہے‘بھارتی وزیر خارجہ کا اداکاروں کے بچوں بارے حیران کن بیان

ہفتہ 27 اگست 2016 12:57

ہماری فلم انڈسٹری میں سروگیسی فیشن بن گیا ہے‘بھارتی وزیر خارجہ کا اداکاروں کے بچوں بارے حیران کن بیان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بولی وڈ اسٹارز کے بچوں کے حوالیبیان دیتے ہوئے کہا کہ’ سروگیسی اداکاروں کا مشغلہ بن چکا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بولی وڈ کے بیشتر اداکار وں (شاہ رخ خان،عامر خان،فرح خان) نے اپنے بچے سروگیسی کے ذریعے حاصل کئے ہیں۔سروگیسی کا طریقہ کار ان تمام والدین کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے بچوں کیلئے سروگیسی کا طریقہ کار اختیار کیا ،بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا چھوٹا بیٹا ابراہم خان،تشار کپور کا بیٹا ،عامر خان کا بیٹا آزاد راوٴ ان تمام بچوں کو سروگیسی کا کا طریقہ کار استعمال کرکے دنیا میں لایا گیاہے۔لیکن اب گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں اس طریقہ کار کو نامناسب خیال کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ سروگیسی اداکاروں کا مشغلہ بنتا جا رہا ہے۔سشما سوراج نے کسی بھی اداکار کا نام لئے بغیر کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں سروگیسی فیشن بن گیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 12:57:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :