امیتابھ بچن ایک ذہین اداکار ہیں، شوجیت سرکار

ہفتہ 27 اگست 2016 14:12

امیتابھ بچن ایک ذہین اداکار ہیں، شوجیت سرکار
ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) بالی وڈ ہدایت کار شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن ایک ذہین اداکار ہیں۔ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ”پنک“ میں وکیل کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شوجیت سرکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم میں وکیل کے کردار کیلئے سوچ رہے تھے کہ نوجوان اداکار یا کسی سینئر اداکار کو کاسٹ کیا جائے، اسی دوران پیکو کی عکسبندی تکمیل کے قریب تھی تو ہم نے اس کردار کیلئے امیتابھ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے امیتابھ کو فلم کے بارے میں پیغام بھیجا اور انہیں فلم میں وکیل کے کردار کیلئے کاسٹ کرنے کا بتایا۔ شوجیت سرکار نے کہا کہ امیتابھ ایک ذہین اداکار ہیں، انہوں نے صرف پانچ منٹ فلم کی کہانی سنی اور آمادگی کا اظہار کر دیا۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 14:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :