پریٹی زنٹا کے کزن نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:11

پریٹی زنٹا کے کزن نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) پریٹی زنٹا کے کزن نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریٹی کے کزن اور منہ بولے بھائی نے بھارت کے شہر شملہ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ نتن چوہان نے گاڑی میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تاہم اہل علاقہ کو اس کاروائی کی خبر تک نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

نتن چوہان کی لاش ایک روز تک گاڑی میں پڑی رہی جس کے بعد پولیس کو اس تمام کاروائی کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نتن نے اپنی گاڑی اور گھر میں خود کشی سے قبل خطوط چھوڑے تھے۔ خطوط میں نتن نے گھریلو جھگڑوں کو اپنی خودکشی کی وجہ قرار دیا۔ خطوط میں نتن نے مزید بتایا کہ اس کے سسرال والے اسے اپنے بچوں سے ملنے نہیں دے رہے اور جھوٹے کیسز میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسی تمام صورتحال کے باعث نتن نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھایا۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 20:11:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :