فلم’’رئیس‘‘کا پہلا ٹریلر پرسوں جاری ہو گا

پیر 5 دسمبر 2016 14:24

فلم’’رئیس‘‘کا پہلا ٹریلر پرسوں جاری ہو گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’’رئیس‘‘کا پہلا ٹریلرپرسوں بدھ کو جاری کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع کے مطابق شاہ رخ اور ماہرہ خان کو ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ان کے پرستار اس ٹریلر میں شاید ماہرہ خان کی جھلک نہ دیکھ سکیں جس کی وجہ ماہرہ کے پاکستانی ہونے پر کسی متوقع رد عمل سے بچنا ہے،فلم پروڈیوسرز پہلے ہی فلم سے ماہرہ خان کے کام کا بڑا حصہ حذف کر چکے ہیں ان کے مطابق ماہرہ کے مناظر نکالنے سے فلم کی کہانی پر کوئی واضح اثر نہیں پڑے گا کیونکہ فلم کی کہانی شاہ رخ اور نوازالدین کے گرد ہی گھومتی ہے ماہرہ کا کردار جو کہ شاہ رخ کی بیوی کا ہے مرکزی کردار رئیس کی شخصیت کے رومانوی رخ کو اجاگر کرنے کے لئے ڈالا گیا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ ایک بار پھر غنڈے اور نوازالدین پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 14:24:29

Rlated Stars :