گھر سے باہر جاتا ہوں تو گاڑی کی ڈگی میں سفر کرتا ہوں،شاہ رخ خان کا انکشاف

منگل 17 جنوری 2017 16:20

گھر سے باہر جاتا ہوں تو گاڑی کی ڈگی میں سفر کرتا ہوں،شاہ رخ خان کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ کسی دوست یا تقریب میں جاتا ہوں تو گاڑی کی سیٹ اور ڈگی میں سفر کرتا ہوں،غیر ملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں کسی دوست سے ملنے جانا چاہتا ہوں تو میں اپنے سر پر ہڈ پہن لیتا ہوں یا پھر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ جاتا ہوں۔

(جاری ہے)

میرا سائز ہی ایسا ہے کہ میں فٹ ہو جاتا ہوں،شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے لوگ یہ جانتے اور سمجھتے ہیں کہ شاہ رخ ہر جگہ نہیں جا سکتے،اب عالم ایسا ہے کہ باہر گئے تو میڈیا اور مداح انھیں گھیر لیتے ہیںاور سیلفیاں بنوانے کی فرمائش کرتے ہیں میرے مداح ہیں جن کی فرمائش کو خوشی سے پوری کرتا ہوں لیکن جب فیملی ساتھ ہوتی ہے تو وہ ڈسٹرب رہتی ہے کیونکہ میں ان کو زیادہ ٹائم نہیں دے سکتا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جو کبھی کبھی ’آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ سادہ سی باتیں، کچھ عام باتیں کچھ لوگوں کو ٹھیس پہنچا جاتی ہیں۔ مجھے اس پر صدمہ ہوا ہے، مجھے جھٹکا لگا ہے اور اب ایسا ضرور ہے کہ میں کچھ باتیں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/01/2017 - 16:20:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :