خوابوں کا شہزادہ ابھی نہیں ملا، پریانکا چوپڑا

پیر 23 جنوری 2017 14:16

خوابوں کا شہزادہ ابھی نہیں ملا، پریانکا چوپڑا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ ابھی کہیں نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پریانکا نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ شادی اور خاندان پر یقین رکھتی ہیں اس لئے وقت آنے پر شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کوئی بھی ان کے دل کو شادی کے لئے نہیں بھایا،اداکارہ نے کہا کہ ان کی متعدد مردوں سے دوستی ہے ان کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن وہ جس مرد سے شادی کریں گی وہ ابھی سامنے نہیں آیا،اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کا یہ دور بہت انجوائے کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ خواہش رکھتی ہیں کہ کوئی ان کو ایسا ملے جس کے عشق میں وہ پاگل ہو جائیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:16:46

Rlated Stars :