چھوٹے نواب کی دادی بھی میدان میں آگئیں

بدھ 22 فروری 2017 13:37

چھوٹے نواب کی دادی بھی میدان میں آگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)بولی وڈ کی خوبصورت جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر گزشتہ دسمبرایک خوبصورت سے بیٹے نے جنم لیا جس کا نام باہمی رضامندی سے دونوں نے ‘تیمور علی خان پٹوڈی’رکھا۔

(جاری ہے)

ڈی این اے انڈیا کے مطابق سیفینا نے دوسرے اداکاروں کی طرح اپنے بیٹے کو چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کی پیدائش کے دن سے ہی مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے کی تصویر اور نام شیئر کردیا جبکہ سیف کی واٹس ایپ ڈی پی سے وائرل ہونے والی تیمور کی تصویر ٹویٹر ٹرینڈ بن گئی۔

سیف علی خان کے مطابق ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ تیمور رندھیرکپور(کرینہ کپور کے والد)میں ملتے ہیں،لیکن سیف نے اپنے بیٹے کی خوبصورتی کا سارا کریڈٹ اپنے سسر کو نہیں دیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ‘تیمور کی آنکھیں بالکل ان کے جیسی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:37:41

Rlated Stars :