کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں پولیس کو تحریری جواب بھجوا دیا

مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کو نہیں جانتی ، کسٹم انسپکٹر کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں، جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو میں جیل میں تھی، ایان علی

ہفتہ 27 اگست 2016 22:48

کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں پولیس کو تحریری جواب بھجوا دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں پولیس کو تحریری جواب بھجوا دیا ، جس میں کہا گیا کہ مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کو نہیں جانتی ، کسٹم انسپکٹر کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں، جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو میں جیل میں تھی ، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ بیان کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کے وارنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہفتہ کو ماڈل ایان علی کی طرف سے ان کے وکیل نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں تحریری جواب تھانہ وارث خان پولیس کو بھجوایا، جواب میں کہا گیا کہ کسٹم انسپکٹر کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ، واقعہ کے وقت کرنسی اسمگلنگ الزامات پر جیل میں تھی ، کسٹم انسپکٹر کا میرے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسٹم انسپکٹر کو میں جانتی ہوں ، مجھ پر اعجاز علی کو قتل کرنے کا الزام جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پت مبنی ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں میرے خلاف وارنٹ گرفتاری لینا انتقامی کاروائی ہے ، میرے خلاف وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات کی روگردانی کے مترادف ہے، ایسا کرکے مجھے بیرون ملک جانے سے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر روکنا ہے، میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے، افسر شاہی کے بے دریغ استعمال اور مسلسل دھمکیوں نے میرا جینا اجیرن کر دیا ، دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیا ن کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کے وارنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 22:48:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :