امراؤ جان ادا جیسا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ، اداکار ماورا حسین

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:42

امراؤ جان ادا جیسا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ، اداکار ماورا حسین

لاہور، ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء)اداکارہ ماورا حسین نے بولی وڈ میں ڈیبیو فلم 'صنم تیری قسم' میں کام کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسڑی میں بھی بڑا نام کمالیا ہے اور اب اداکارہ فلموں میں مزید مشکل کردار کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔ماورا حسین نے پاکستان میں کئی کامیاب ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں 'ایک تمنا لا حاصل سی'، ' میں بشریٰ' اور آہستہ آہستہ' شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کہ وہ تاریخی واقعات اور شخصیات پر بننے والی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔مزید پڑھیں: ماورا حسین کا
23 سالہ ماورا کا کہنا تھا کہ 'میں عمراوٴ جان جسیی کوئی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، جیسے تاریخی واقعات اور شخصیات پر بننے والی فلمیں، ایسی فلموں کو سکرین پر دیکھ کر بیحد مزہ آتا ہے اور اس قسم کی فلم میں کام کرنا دلچسپ ہوگا'۔ماورا کے مطابق 'میں اس وقت فلموں کی اسکرپٹس دیکھ رہی ہوں، میں ہر قسم کی فلم کرنے کے لیے تیار ہوں اور خود کو ایک ہی انداز کے کردار پر روکنا نہیں چاہتی'۔سابق وی جے، ماڈل اور اداکارہ جو کہ اسٹیج ڈراموں میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرچکی ہیں، نئی اسکرپٹس پر کام کرنے کے تجربے سے نہیں ڈرتی۔

وقت اشاعت : 23/07/2016 - 14:42:51

Rlated Stars :