ماورا حسین بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو میں پرفارم کریں گی

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:14

ماورا حسین بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو میں پرفارم کریں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آج آسٹریلیا میں ہونے والے بھارتی شو میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماورا حسین کو بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو کیلئے بک کیا گیا ہے۔ شو میں وہ اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم صںم تیری قسم کے مشہور گانے ’’کھینچ میری فوٹو‘‘ پر پرفارم کریں گی۔بھارتی میوزک شو میں شرکت کے حوالے سے ماورا حسین خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ نے اس خوشی کو سوشل میڈیا پر بھی اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 13:14:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :